متعلقہ

نئے مالی سال کے پہلے مہینے کے دوران مہنگائی میں اضافہ – پاک لائیو ٹی وی


نئے مالی سال کے پہلے مہینے کے دوران مہنگائی میں اضافہ

اسلام آباد: نئے مالی سال کے پہلے مہینے کے دوران بھی مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق جون کے مقابلے جولائی میں مہنگائی میں 2.10 فیصد کا اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ جولائی 2024 میں مہنگائی کی شرح 11.09 فیصد پر رہی، جولائی میں شہروں میں مہنگائی 2.03 اور دیہاتوں میں 2.20 فیصد بڑھی۔

ادارہ شماریات نے مزید بتایا کہ جولائی میں شہروں میں مہنگائی کی شرح 13.18 فیصد رہی جب کہ گذشتہ ماہ دیہات میں مہنگائی کی شرح 8.14 فیصد ریکارڈ کی گئی۔