متعلقہ

بجلی کی قیمت میں کمی کے حوالے سے وزیر توانائی نے خوشخبری سنادی – پاک لائیو ٹی وی


بجلی کی قیمت میں کمی کے حوالے سے وزیر توانائی نے خوشخبری سنادی

بجلی کی قیمت میں کمی کے حوالے سے وزیر توانائی نے خوشخبری سنادی ہے۔

وفاقی وزیربرائے پاور ڈویژن اویس لغاری نے ایک انٹرویو میں کہا کہ دورہ چین میں چینی حکام کو پاکستان میں اپنے بجلی گھروں کے قرضے ری پروفائل کرنے کا کہا تھا، ایسا ہوا تو بجلی کی قیمت ضرور کم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے نجکاری اور ٹرانسمیشن کی بہتری پر بھی غور کر رہے ہیں جس سے بجلی کی قیمت میں 2 روپے فی یونٹ کمی آ سکتی ہے۔

اویس لغاری نے کہا کہ تین سی پیک پلانٹس بیرون ملک سے مہنگا کوئلہ خرید کر بجلی بناتے ہیں، اس کے بجائے اگر وہ تھر کا کوئلہ استعمال کریں تو ان کی بجلی 23 روپے فی یونٹ سے کم ہو کر 7 روپے فی یونٹ پر آ سکتی ہے۔

وفاقی وزیربرائے پاور ڈویژن نے کہا کہ گھریلو صارفین کے لیے بجلی پر 18 فیصد سیلز ٹیکس پر حکومت نظرثانی کر سکتی ہے۔

 واضح رہے کہ اگر حکومت نظرثانی کرتی ہے تو گھریلو صارفین کیلئے بجلی سستی ہو سکتی ہے۔