سرکاری نوکریوں کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے دفاع میں 59، نیوی میں 9، ایوی ایشن میں 32، سیف سٹی میں 80 اور مزید محکموں میں خالی اسامیوں کی بھرتی کی منظوری دی ہے۔
حکومت کی جانب سے ریلوے میں 3، وزارت صحت میں 7، وزارت تعلیم میں 12، پاکستان کوسٹ گارڈ میں 121 بھرتیوں کی منظوری دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن میں 2، چیف الیکشن کمشنر آفس میں 27، وزارت پیٹرولیم میں 4، وزارت اوورسیز پاکستانیز میں 24 خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ہے۔