متعلقہ

پاکستانی معیشت کے لئے اہم خبر آگئی – پاک لائیو ٹی وی


پاکستانی معیشت کے لئے اہم خبر آگئی

پاکستانی معیشت کے لئے اہم خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق معاشی درجہ بندی کے ادارے فچ نے پاکستان کی ریٹنگ بہتر کردی، اس حوالے سے اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان کا درجہ ٹرپل سی پلس کر دیا گیا ہے، اس سے پہلے پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی تھی۔

اعلامیے کے مطابق درجہ بندی میں بہتری کی اہم وجہ آئی ایم ایف کا نیا قرض پروگرام ہے، آئی ایم ایف نے پاکستان کو 7 ارب ڈالر قرض دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

رپورٹ میں کہنا تھا کہ کریڈٹ ریٹنگ بہتری سے پاکستان کا عالمی مارکیٹ میں اعتماد بحال ہوگا اور عالمی مالیاتی ادارے قرض دینے میں پاکستان پر اعتماد کریں گے، کریڈٹ ریٹنگ بہتر ہونے سے عالمی مارکیٹ بانڈز کا اجراء بہتر ہو سکے گا۔

واضح رہے کہ دسمبر 2023 سے پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی تھی، پاکستان کی ریٹنگ 7 ماہ کے بعد بہتر کی گئی ہے۔