وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلہ ہوچکا ہے ملک کے 86 فیصد گھروں کی بجلی کا اضافی بوجھ حکومت برداشت کرے گی۔ اس کےلیے خزانے سے 50 ارب روپے نکال کر بجلی کے محکمے کو دے دیے ہیں۔
وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے امید ظاہر کی کہ آئی پی پیز کے مسئلے پر جماعت اسلامی سے مذاکرات نتیجہ خیز ہوں گے۔
خیال رہے کہ ملک میں آئی پی پیز کی ادا کی جانے والی رقوم اور ان کے ساتھ مہنگے معاہدوں پر تمام حلقوں کی جانب سے شدید احتجاج اور غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ زائد بلنگ اور آئی پی پیز سے مہنگے معاہدے ختم کرنے کے معاملے پر جماعت اسلامی کا دھرنا راولپنڈی میں 5 ویں روز میں داخل ہوگیا ہے جبکہ حکومت کے ساتھ احتجاجی شرکا سے کیے جانے والے تمام مذاکرات ناکام ہوچکے ہیں۔