متعلقہ

ناروے کپ؛ پاکستانی لٹل اسٹارز نے دیار غیر میں ملک کا نام روشن کردیا – پاک لائیو ٹی وی


ناروے کپ؛ پاکستانی لٹل اسٹارز نے دیار غیر میں ملک کا نام روشن کردیا

ناروے کپ میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

اوسلو میں جاری ناروے کپ میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

قومی اسٹریٹ چائلڈ ٹیم نے ناروے کے وارڈینسیٹ کلب کو 0-5 سے شکست دی۔ قومی ٹیم نے پہلے ہاف میں 2 اوردوسرے ہاف میں 3 گول اسکورکئے۔

فاتح ٹیم کی جانب سے کاشف نے 2، کپتان محمد عدیل، محمد خان اور شاہد انجم نے ایک ایک مرتبہ گیند کو جال میں پہنچایا۔

پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم اپنا تیسرا میچ کل کھیلے گی جب کہ پہلے میچ میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کے استور کلب کو 1 کے مقابلے میں 6 گول سے آؤٹ کلاس کردیا تھا۔