پیٹرول کی قیمت سے متعلق بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 50 پیسے تک کمی کا امکان ہے، جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے تک کمی متوقع ہے۔
اسی طرح یکم اگست سے مٹی کا تیل 5 روپے 84 پیسے اور لائٹ ڈیزل 5 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 15 روز کیلئے قیمتوں کا تعین زیرو ایکسچینج ریٹ پر متوقع ہے، لیکن ٹیکس لیول کو ایڈجسٹ یا بڑھا کر قیمتیں برقرار بھی رکھی جاسکتی ہیں۔
یاد رہے کہ اس وقت پیٹرول کی قیمت 275 روپے 60 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 284 روپے فی لیٹر ہے۔