وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گرمی اور موسم کی صورتحال کے پیش نظر اسکولوں اور کالجوں میں موسم گرما کی تعطیلات میں 4 اگست تک توسیع کر دی گئی ہے۔
وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں اسکول اور کالجز پیر 5 اگست سے کھلیں گے۔
یاد رہے کہ اسلام آباد کے طلبہ کو موسم گرما کی تعطیلات 10 جون تا 31 جولائی بروز بدھ تک دی گئی تھیں۔
اس سے قبل محکمہ تعلیم سندھ نے موسمی حالات کے پیش نظر اسکولز کی تعطیلات 14 اگست تک بڑھا دی تھیں۔