پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے پاکستان میں بھی ریلیف کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ یکم اگست سے پیٹرولیم 11 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے۔
آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی فی لیٹر میں 5 روپے 50 پیسے تک کمی کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں آئندہ 15 روز کیلئے 11روپے تک کمی متوقع ہے۔
یکم اگست سے مٹی کا تیل 5 روپے 84 پیسے اور لائیٹ ڈیزل 5 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت پیٹرول کی قیمت 275 روپے 60 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 284 روپے فی لیٹر ہے۔