متعلقہ

آئی پی پیز کے خلاف آگاہی مہم رنگ لے آئی – پاک لائیو ٹی وی


آئی پی پیز کے خلاف آگاہی مہم رنگ لے آئی

لاہور میں آئی پی پیز کے خلاف آگاہی مہم رنگ لے آئی، انرجی تجارت پلاننگ کمیشن اور دیگر وزارتوں میں اخراجات کم کرنے پر کام شروع کردیا۔

انرجی ڈویژن ذرائع کے مطابق آئی پی پیز پرایمرجینسی پلان پر کام کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، تمام سرکاری، نیم سرکاری اداروں میں مفت بجلی فراہمی سہولت ختم کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بیوروکریٹس ،ججز، پارلمینٹرین سمیت سب کی فری بجلی بند کرنے پر غور شروع ہوگیا، دوسرے مرحلے میں مفت پٹرول سہولت بھی واپس لینے پر غور ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک اس وقت شدید مالی دباؤ اور بیرونی قرضوں تلے دبا ہوا ہے، انقلابی اقدامات سے ہی مستقل ڈیفالٹ سے بچا جا سکتا۔

ذرائع کے مطابق برآمدات 60 ارب ڈالر لے جانا ناگزیر ہو گیا، صرف انڈسٹری اور کاروبار کو جائز سہولتیں دی جائیں گی، فیکٹریوں میں ایم ڈی آئی چارجز کو کم کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے۔

انرجی ڈویژن ذرائع نے بتایا کہ نیپرا اور اوگرہ کی کارکردگی بھی جانچے کا فیصلہ کیا گیا ہے، لاکھوں روپے لینے والے افسران نے سالوں سے صرف ٹیرف بڑھایا۔