چین اور سعودی عرب سے پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
ذرائع وزارت اقتصادی امور کے مطابق پاکستان کو اسلامی ترقیاتی بینک سے تیل اور اشیاء کے لیے 500 ملین ڈالر کی سہولت کی توقع ہے تاہم سعودی عرب کی جانب سے موجودہ آئل کریڈٹ کی سہولت میں توسیع کی کوئی توقع نہیں ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اس سال 20.8 بلین ڈالر سے زائد کی ادائیگیوں کا سامنا ہے، 2023 میں جنیوا ڈونر کانفرنس نے 10.7 بلین ڈالر کا وعدہ کیا تھا لیکن ابھی تک صرف 3 بلین ڈالر ہی ملے ہیں۔ پاکستان ڈونر کانفرنسز میں کیے گئے وعدوں کی بنیاد پر فنڈنگ حاصل کرنے کے لیے بھی کام کر رہا ہے۔
اس کے علاوہ پاکستان داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لیے عالمی بینک سے 1 بلین ڈالر کے قرض کی توقع رکھتا ہے۔
توقع ہے کہ ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک N-5 منصوبے کے لیے فنانسنگ فراہم کرے گا۔