مرغی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 7 روپے کا اضافہ ہو گیا جس کے بعد برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی نئی قیمت 587 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
زندہ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت بھی 5 روپے بڑھ گئی، زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 390 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 405 روپے کلو مقررکیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 260 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔