متعلقہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر اضافہ ریکارڈ – پاک لائیو ٹی وی


پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر اضافہ ریکارڈ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 477 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ہنڈرڈانڈیکس 477 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 987 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دن بھر مجموعی طور پر 433 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 225 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جب کہ 164 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔

مارکیٹ میں 29 کروڑ 66 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں 15 ارب 39 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔

مارکیٹ کی بلند ترین سطح 79,585 جب کہ کم ترین سطح 78,634 پوائنٹس رہی۔