سیمنٹ کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نئے مالی سال میں ٹیکسز کے نفاذ کے بعد سیمنٹ کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں اور ٹیکس کے خلاف سیمنٹ ڈسٹری بیوشن انڈسٹری نے ہڑتال کر دی ہے۔
سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 300 روپے تک اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد قیمت 1200 سے بڑھ کر 1500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب بلڈنگ مٹیریل، بجری، ریت، اینٹ اور سریا بھی مہنگا ہوگیا ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ سپلائی بند ہونے سے سیمنٹ کی قلت پیدا ہو گئی ہے ہڑتال کچھ دن اور رہی تو کاروبار پوری طرح بند ہو جائے گا۔
اس کے علاوہ ڈیلرز، دکانداروں اور خریداروں کا مطالبہ ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کرے۔