متعلقہ

سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری؛ حکومت کا اہم اعلان – پاک لائیو ٹی وی


سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری؛ حکومت کا اہم اعلان

سرکاری ملازمین کیلئے حکومت نے اہم اعلان کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کردیا ہے۔

اس حوالے سے مشیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں وفاق کی طرز پر اضافہ کرنے جا رہے ہیں۔ تنخواہوں میں اضافے سے خزانے پر 75 سے 80 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

مشیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد تنخواہوں میں مزید اضافے کا اعلامیہ جاری ہوگا۔

یاد رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے سالانہ بجٹ میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دی تھی۔