پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج ایک نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے، تاریخ میں پہلی بار 100انڈیکس 81 ہزار 533 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔
آج دن کے آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبر دست تیزی کا رجحان جاری ہے اور پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس تاریخی بلند سطح پر ٹریڈ ہورہا ہے۔
آج مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 377 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، اور کے ایس ای 100 انڈیکس 81 ہزار 533 پوائنٹس کی نئی تاریخی سطح پر ٹریڈ ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ پیر کو مارکیٹ 81 ہزار 155 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی جبکہ آج ٹریڈنگ کے دوران 377 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
یاد رہے کہ 15 جولائی کو مارکیٹ 81 ہزار 428 پوائنٹس کی بلند سطح تک ٹریڈ ہوئی تھی۔