متعلقہ

سندھ کے عوام نے ہمیشہ مذہبی، فرقہ وارانہ رواداری کی مثال قائم کی، مراد علی شاہ – پاک لائیو ٹی وی


سندھ کے عوام نے ہمیشہ مذہبی، فرقہ وارانہ رواداری کی مثال قائم کی، مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام نے ہمیشہ مذہبی، فرقہ وارانہ رواداری کی مثال قائم کی۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یوم عاشور کے پُرامن اختتام پر اظہار تشکر کیا۔

انہوں نے انتظامیہ، پولیس، رینجرز و دیگر اداروں کو بہتر کام کرنے پر شاباشی دی۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ محبت کی دھرتی ہے، یہاں ایک دوسرے کا احترام اولین ترجیح ہے، سندھ کے عوام نے ہمیشہ مذہبی، فرقہ وارانہ رواداری کی مثال قائم کی۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے عوام کے شعور کو سلام پیش کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں آج ملک بھر میں یوم عاشورہ عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

رینجرز کی جانب سے سندھ کے دیگر شہروں اور کراچی میں محرم الحرام یوم عاشورہ کے موقع پر مرکزی جلوسوں اور مجالس کے لئے سخت سیکیورٹی انتظامات کیئے گئے۔