پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے سال وائٹ بال سیریز کے لئے نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی جس کا شیڈول جاری کردیا گیا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے سال دورہ نیوزی لینڈ کے دوران 5 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کھیلے گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان وائٹ بال سیریز کا آغاز 16 مارچ سے سے ہوگا جس کے میچز 5 اپریل 2025 تک جاری رہیں گے۔
پہلے ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی جس کا پہلا میچ 16 مارچ کو کرائسٹ چرچ اور دوسرا 18 مارچ کو ڈنیڈن میں ہوگا جب کہ تیسرا ٹی ٹوئنٹی 21 مارچ کو آکلینڈ، چوتھا 23 مارچ کو تاورانگا اور پانچواں و آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 26 مارچ کو ویلنگٹن میں ہوگا۔
بعد ازاں ون ڈے سیریز کا آغاز 29 سے مارچ سے ہوگا جس کا پہلا میچ نیپئر، دوسرا 2 اپریل کو ہملٹن اور تیسرا 5 اپریل کو تاورانگا میں ہوگا۔
دوسری جانب کرکٹ نیوزی لینڈ نے اپنے سیزن کے شیڈول میں پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی اور اس قبل ملتان میں تین ملکی ٹورنامنٹ کھیلنے کی بھی تصدیق کردی ہے۔