وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیاست سیاست کھیلنے سے ملک کا نقصان ہورہا ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تفریق نہیں ہونی چاہیے، ایک ادارہ کو جو حق ہے وہی سب کو ہونا چاہیے، اپنی مرضی سے قوانین کا اطلاق ہوتا رہا تو دعا کی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وقت گزر جاتا ہے یہ سمجھ رہے ہیں واپس اقتدار میں آجائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر آرٹیکل 6 لگا کہ میرے پاس اقامہ تھا، 1981 سے ہی میرے پاس اقامہ تھا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 9 مئی کے فیصلے پر التوا دیا ہوا ہے، سیاست سیاست کھیلنے سے ملک کا نقصان ہورہا ہے، ہمارا عدالتی نظام 9 مئی واقعات میں ملوث ملزمان کو تحفظ دے رہا ہے، عدلیہ موسم کے نہیں آئین کے تابع ہوتی ہے۔
وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کوئی دن ایسا نہیں جاتا جس دن شہادتیں نہ ہوتی ہوں، سب سے زیادہ دہشت گردی خیبرپختونخوا میں ہورہی ہے، خیبرپختونخوا حکومت کہہ رہی ہے وہ آپریشن میں حصہ نہیں لے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے آئین کے تحفظ کا حلف اٹھایا ہے، آج کل کون کون سے ادارے آئینی حدود سے تجاوز کررہے ہیں؟ توہین عدالت کی کارروائی جب بھی ہوئی سیاستدانوں کے خلاف ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو شہدا کی توہین ہوئی اس پر کوئی سزا اور جزا نہیں، تمام آئینی ادارے تحفظ کے مستحق ہیں، آئین میں کہیں نہیں کسی ادارے کی عزت زیادہ ہے اور کسی کی کم۔