متعلقہ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر انتقال کر گئے – پاک لائیو ٹی وی


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر انتقال کر گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر خالد عباد اللہ کا انتقال ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر خالد عباد اللہ کا 88 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔

دوسری جانب واروکشائر کے صدر ڈینس ایمس، جو کلب میں عباد اللہ کے ساتھ کھیلتے تھے، انہوں نے اپنے سابق ساتھی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا۔”وہ ایک خاص کرکٹر تھا، عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک، اور ہم نے ایک ساتھ بہت مزے کا وقت گزارا‘‘۔

اس لے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر خالد عباد اللہ کے انتقال پر پی سی بی نے بھی گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 

 

خالد عباداللہ نے 1964 اور 1967 کے درمیان پاکستان کے لیے صرف چار ٹیسٹ کھیلے، لیکن ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری بنانے والے اپنے ملک کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

انہوں نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو 1964 میں آسٹریلیا کے خلاف کراچی میں کیا، اس میچ میں چھ ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والوں میں سے وہ ایک تھے۔ عباد اللہ کو کپتان حنیف محمد کے اصرار پر ٹیم میں شامل کیا گیا تھا اور انہوں نے پہلی اننگز میں 166 رنز بنائے۔

وہ ساتھی ڈیبیو کرنے والے اور وکٹ کیپر، عبدالقادر کے ساتھ 249 رنز کی ابتدائی شراکت کا حصہ تھے۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ میں کسی بھی وکٹ کے لیے دو ڈیبیو کرنے والوں کے درمیان سب سے زیادہ شراکت ہے اور پہلی وکٹ کا قومی ریکارڈ تھا ، عامر سہیل اور اعجاز احمد نے یہ ریکارڈ 1997میں توڑا۔

خالد عباداللہ نے لسٹ اے کے 64 میچوں میں 829 رنز بنائے اور 84 وکٹیں لیں۔ انہوں نے 20 فرسٹ کلاس اور 12 لسٹ اے میچز میں امپائر کے طور پر بھی ذمہ داریاں انجام دیں۔