آئی فون 16 پرو خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خبر آگئی ہے۔
آئی فون 16 پرو اور پرو میکس کے حوالے سے کی گئی افواہوں کے مطابق آئی فون 16 سیریز کے ٹاپ فون میں ایک بڑا ڈسپلے دیکھنے کو مل سکتا ہے۔
توقع کی جارہی ہے کہ آئی فون 16 پرو میکس کا ڈسپلے آئی فون 15 پرو میکس سے بڑا ہوگا یعنی جو اسکرین پہلے 6.7 انچ پر مشتمل تھی اب وہ 6.9 انچ تک ہوگی۔
اس کے علاوہ آئی فون 16 پرو بھی آئی فون 15 پرو کے مقابلے میں بڑے ڈسپلے کا حامل ہوگا یعنی 6.1 انچ ڈسپلے کے مقابلے میں اس بار 16 پرو آئی فون میں 6.3 انچ ڈسپلے دیکھنے کو مل سکتا ہے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل ایک تصویر لیک ہوئی تھی جس میں آئی فون 16 پرو میکس اور آئی فون 15 پرو میکس دونوں کو دکھایا گیا تھا، جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ آئی فون 16 پرو میکس سائز میں بڑا ہوگا۔