متعلقہ

فلور ملز ایسوسی ایشن کا ہڑتال 10 روز کے لئے موخر کرنے کا اعلان – پاک لائیو ٹی وی


فلور ملز ایسوسی ایشن کا ہڑتال 10 روز کے لئے موخر کرنے کا اعلان

فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال 10 روز کے لئے موخر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

چیئرمین پاکستان فلورز ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ چیئرمین ایف بی آر سمیت 4 رکنی حکومتی کمیٹی سے ملاقات ہوئی، کمیٹی کو تحفظات سے آگاہ کیا گیا۔

عاصم رضا نے کہا کہ کمیٹی نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، چیئرمین ایف بی آر نے ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ جمعرات کو ود ہولڈنگ ٹیکس پر دوبارہ اجلاس ہوگا۔

چیئرمین سندھ سرکل عامر عبداللہ نے کہا کہ اگر مزاکرات کامیاب نہ ہوئے تو دوبارہ ہڑتال پر جاسکتے ہیں۔