گاڑیوں سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔
آل پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2024 میں ملک میں گاڑیوں کے 13 لاکھ 2 ہزار 79 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جومالی سال 2023 کے مقابلہ میں 3 فیصد کم ہے۔
مالی سال 2023 میں ملک میں گاڑیوں کے 13 لاکھ 48 ہزار 345 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ جون 2024 میں ملک میں گاڑیوں کے 107612 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو مئی کے مقابلہ میں 19 فیصد کم اور گزشتہ سال جون کے مقابلہ میں 17 فیصد زیادہ ہے۔
مئی میں ملک میں گاڑیوں کے 133085 یونٹس اور گزشتہ سال جون میں 91833 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔
اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2024 میں کاروں کے 81577 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو مالی سال 2023 کے مقابلہ میں 16 فیصد کم ہے، مالی سال 2023 میں کاروں کے 96812 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔
اس کے علاوہ گزشتہ مالی سال کے دوران ایل سی وی، وینز اور جیپوں کے 22249 یونٹس کی فروخت ہوئی جو مالی سال 2023 کی اسی مدت کے 30367 یونٹس کے مقابلہ میں 26 فیصد کم ہے۔
مالی سال 2024 میں موٹرسائیکلز کے 1125717 یونٹس کی فروخت ہوئی جومالی سال 2023 کے مقابلہ میں 4 فیصد کم ہے، مالی سال 2023 میں ملک میں موٹرسائیکلز کے 1167622 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔