واٹس ایپ نے صارفین کو ایک اور سہولت فراہم کردی ہے۔
واٹس ایپ نے صارفین کے لیے کیمرے سے متعلق زبردست فیچر متعارف کروا دیا ہے، نئے فیچر میں صارفین واٹس ایپ پر کیمرہ استعمال کرتے ہوئے اس کا زوم لیول بآاسانی ایڈجسٹ کر سکیں گے۔
یہ فیچر کچھ بیٹا ٹیسٹرز کے لئے دستیاب ہے جنہوں نے TestFlight ایپ سے iOS کے لیے بیٹا کی تازہ اپ ڈیٹ انسٹال کی ہیں اور آنے والے دنوں میں اسے مزید صارفین کو بھی دستیاب ہو گا۔
آئی او ایس کے لیے واٹس ایپ بیٹا کا ورژن 24.9.10.75 انسٹال کرنے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ پلیٹ فارم پر کیمرے کا زوم لیول ایڈجسٹ کرنے کا آپشن موجود ہے۔
کچھ بیٹا ٹیسٹرز کو پلیٹ فارم پر ایک نیا بٹن دیکھنے کو ملا جسے وہ زوم لیول ایڈجسٹ کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں، یہ نیا بٹن ریکارڈنگ میں خلل ڈالے بغیر زوم لیول کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔
لہٰذا وہ صارفین جو ریکارڈنگ کے دوران زوم لیول کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں انہیں اپنی انگلی کیمرے کے بٹن پر رکھ کر اوپر یا نیچے سوائپ کرنا ہوگا۔