متعلقہ

پاکستانی معیشت سے متعلق بڑی خوشخبری آگئی – پاک لائیو ٹی وی


پاکستانی معیشت سے متعلق بڑی خوشخبری آگئی

پاکستانی معیشت سے متعلق بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق پچھلے ہفتے میں سرکاری ذخائر میں 49 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 اعدادوشمار کے مطابق اضافے کے بعد سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 38 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

اس کے علاوہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 18 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، تاہم مجموعی ذخائر کی مالیت 14 ارب 57 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔