سیمنٹ کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق نئے وفاقی بجٹ میں سیمنٹ کی فی بوری پر 100 روپے ایکسائز ڈیوٹی کے بعد قیمت میں 130 سے 140 روپے تک اضافہ ہوگیا ہے۔
تاہم سیمنٹ کی بوری کی قیمت 1410 سے 1420 روپے ہوگئی ہے۔ سیمنٹ کی نئی قیمتوں کا اطلاق بھی آج سے ہوگیا۔
دوسری جانب آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے آغاز سے اب تک 7.15 ملین ٹن سیمنٹ کی برآمد ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 57 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سیمنٹ کی برآمدات کاحجم 4.57 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا، جون کے مہینہ میں اب تک 0.51 ملین ٹن سیمنٹ کی برآمد ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ سال جون کے مقابلے میں 11 فیصد کم ہے، گزشتہ سال جون میں سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 0.58 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔