متعلقہ

امیدوں پر پورا نہیں اتر سکے، لوگوں کی تنقید جائز ہے، محمد رضوان – پاک لائیو ٹی وی


امیدوں پر پورا نہیں اتر سکے، لوگوں کی تنقید جائز ہے، محمد رضوان

قومی کرکٹر  محمد رضوان کا کہنا ہے کہ  ورلڈکپ میں امیدوں پر پورا نہیں اتر سکے،لوگوں کی تنقید جائز ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کرکٹر محمد رضوان کا کہنا تھا کہ  جب ٹیم ہارتی ہے تو بہت سی چیزیں اس کی وجہ بنتی ہیں۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ ہم  قوم کی امیدوں پر پورا نہیں اتر سکے اس لیے ہم پر لوگوں کی تنقیدجائز ہے۔

محمد رضوان نے مزید کہا کہ  جو تنقید کا سامنا نہیں  کر سکتے وہ دنیا میں کچھ نہیں کرسکتے۔ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ ہم ملک کے لیے کیا کرسکتے ہیں۔