متعلقہ

بناسپتی گھی اور کوکنگ آئل سے متعلق بڑی خبر آگئی – پاک لائیو ٹی وی


بناسپتی گھی اور کوکنگ آئل سے متعلق بڑی خبر آگئی

بناسپتی گھی اور کوکنگ آئل سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ملک میں 1240770 میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوار ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4.08 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 1293543 میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارر یکارڈ کی گئی تھی۔

 اس کے علاوہ جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ملک میں 528209 میٹرک ٹن کوکنگ آئل کی پیداوار ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 15.68 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 456612 میٹرک ٹن کوکنگ آئل کی پیداوار ریکارڈ کی گئی تھی۔