متعلقہ

بجلی فی یونٹ مزید 3 روپے 41 پیسے مہنگی ہونے کا امکان – پاک لائیو ٹی وی


بجلی فی یونٹ مزید 3 روپے 41 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد: صارفین پر بجلی بم گرائے جانے کی تیاری کی جارہی ہے، بجلی مزید 3 روپے 41 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کل بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست جمع کرا رکھی ہے۔

سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگ رکھا ہے، تاہم نیپرا بجلی کی قیمت میں اضافے کی سماعت کے بعد فیصلہ کرے گا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بتایا کہ گزشتہ ماہ 12ارب 26 کروڑ 70 لاکھ یونٹس بجلی پیدا ہوئی جبکہ بجلی کی پیداواری لاگت 9 روپے 12 پیسے فی یونٹ رہی۔