شدید گرمی کے باعث میچ کے دوران معروف کھلاڑی مندیپ سنگھ جاں بحق ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات میں کرکٹ کے شوقین افراد نے ایک میچ شدید گرمی میں کھیلا۔ جس کے بعد کرکٹر مندیپ سنگھ کی حالت غیر ہوگئی اور وہ کچھ دیر میں ہی انتقال کر گیا۔
عرب میڈیا سے گفتگو میں وژن کرکٹ گراؤنڈ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ شارجہ کے گراؤنڈ کو کرایہ پر دیا گیا تھا، جہاں ٹورنامنٹ منعقد تھے۔
جمعرات کے روز بھی دبئی سُپر کنگز اور ٹائٹنز کے درمیان مقابلہ تھا جو کہ رات ساڑھے 8 سے 11 بج کر 50 منٹ تک جاری رہا۔
کھلاڑی کی موت پر ماہرین کرکٹ اور کوچ گوپال جسپرا کا کہنا تھا کہ آؤٹ ڈور کرکٹ سخت موسم کے درمیان نہیں کھیلنی چاہیے، جبکہ کرکٹ رات کے وقت میں ہی شروع کریں، گرم موسم میں کرکٹ کھیلنا جان کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔