متعلقہ

بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، مانچسٹر ایئرپورٹ پر متعدد پروازیں معطل – پاک لائیو ٹی وی


برطانیہ کے مانچسٹر ہوائی اڈے پر بجلی کی بندش کے باعث بڑے پیمانے پر پروازوں کو تعطل کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے تیسرے مصروف ترین ہوائی اڈے پر بجلی کی بڑی کٹوتی کے باعث بڑی تعداد میں پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں یا منسوخ کردی گئیں۔

مانچسٹر ایئرپورٹ گروپ، جو لندن اسٹینسٹیڈ اور ایسٹ مڈلینڈز ہوائی اڈوں کو بھی چلاتا ہے، کا کہنا ہے کہ مانچسٹر ہوائی اڈہ آج صبح علاقے میں بجلی کی بڑی کٹوتی کی وجہ سے متاثر ہوا ہے۔

گروپ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ اس بریک ڈاؤن سے بڑے پیمانے پر پروازوں میں خلل پڑا ہے۔

شمالی انگلینڈ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بجلی بحال کر دی گئی ہے لیکن ٹرمینل ون اور ٹو سے سفر کرنے والے مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ تاحکم ثانی ہوائی اڈے پر نہ آئیں کیونکہ پروازیں منسوخ کی جا رہی ہیں۔

ٹرمینل تھری کے مسافروں کو معمول کے مطابق ہوائی اڈے پر آنے کے لئے کہا گیا تھا لیکن انہیں بھی متنبہ کیا گیا تھا کہ وہ تاخیر سے متاثر ہوسکتے ہیں۔

برطانیہ کی ٹریول انڈسٹری کو گزشتہ چند سالوں میں متعدد رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا ہے ، جس میں تکنیکی مسائل اور صنعتی اقدامات شامل ہیں جو ریل اور ہوائی مسافروں کو متاثر کرتے ہیں۔

گزشتہ ماہ ملک بھر میں امیگریشن ای گیٹس کی بندش کی وجہ سے ہزاروں مسافروں کو طویل تاخیر کا سامنا کرنا پڑا تھا۔