متعلقہ

مچل اسٹارک نے ورلڈکپ کی تاریخ کا بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا – پاک لائیو ٹی وی


مچل اسٹارک نے ورلڈکپ کی تاریخ کا بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک آئی سی سی ایک روزہ ورلڈکپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں مجموعی طور پر  سب سے زیادہ وکٹیں  حاصل کرنے والے بولر بن گئے۔

مچل اسٹارک نے بنگلا دیش کے تنجید حسن کو آؤٹ کر کے ورلڈ کپ میں اپنی 95ویں وکٹ کے ساتھ یہ سنگ میل عبور کیا۔

انہوں نے سری لنکا کے لیجنڈری فاسٹ بولر لاستھ ملنگا کوپیچھے چھوڑا جنہوں نے 94 وکٹیں حاصل کررکھی تھیں۔

آسٹریلوی فاسٹ بولر نے ایک روزہ ورلڈکپ میں 65 اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 30 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

مچل اسٹارک کا ریکارڈ صرف  اس فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود بنگلادیش کے شکیب الحسن ہی توڑ سکتے ہیں۔ان کی وکٹوں کی تعداد 92 ہے اور دونوں ہی اس وقت ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

87 وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ اب اس مقابلے سے باہر ہوچکے ہیں کیونکہ ان کی ٹیم پہلے ہی راؤنڈ میں ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

اس کے علاوہ 79 وکٹوں کے ساتھ  پانچویں نمبر پر موجود سری لنکن لیجنڈ متھیا مرلی دھرن ریٹائر ہوچکے ہیں۔