متعلقہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: آسٹریلیا نے بنگلادیش کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت شکست دے دی – پاک لائیو ٹی وی


ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: آسٹریلیا نے بنگلادیش کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے میں آسٹریلیا نے بنگلادیش کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت  28 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ ساؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا 141 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 11.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بناچکا تھا  تاہم بارش کے باعث میچ روک دیا گیا۔

میچ کا دوبارہ آغاز نہ ہوسکا اور آسٹریلوی ٹیم ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 28 رنز سے فاتح قرار پائی۔ ڈیوڈ وارنر 53 اور گلین میکسویل 14 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

بنگلا دیش کی جانب سے ریشاد حسین نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے بنگلادیش کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

 بنگلادیش  نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے  مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے تھے۔ کپتان نجم الحسین 41  اور توحید ہری دوئے40 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے ہیٹ ٹرک کرکے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ایڈم زیمپا نے 2 جبکہ مچل اسٹارک، مارکس اسٹوئنس اور گلین میکسویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔