متعلقہ

ثانیہ مرزا اور کرکٹر محمد شامی کی شادی کی خبریں؟ بڑی حقیقت سامنے آگئی – پاک لائیو ٹی وی


ثانیہ مرزا اور کرکٹر محمد شامی کی شادی کی خبریں؟ بڑی حقیقت سامنے آگئی

ثانیہ مرزا اور کرکٹر محمد شامی کی شادی کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔

بھارتی ویب سائٹ ’مصالحہ‘ ’ٹائمز ناؤ‘ اور ’زوم‘ کے مطابق ثانیہ مرزا اور محمد شامی 20 اگست 2024 کو شادی کرنے والے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کی جانب سے سوشل میڈیا کی متعدد پبلیکیشنز کا حوالہ دیتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ جوڑا جلد شادی کر سکتا ہے۔

میڈیا کا کہنا ہے کہ جنگل کی آگ کی طرح سوشل میڈیا پر پھیلنے والی اس خبر کی تاحال کوئی سچائی سامنے نہیں آ سکی ہے۔

اس کے علاوہ دونوں معروف شخصیات کی جانب سے تاحال ان خبروں کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ہیں، جوڑے کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک بھی ہے جو کہ اپنی والدہ کے ساتھ رہتا ہے۔