متعلقہ

بنگلادیش کے خلاف سیریز میں بابر، شاہین اور رضوان کو آرام دیے جانے کا امکان – پاک لائیو ٹی وی


بنگلادیش کے خلاف سیریز میں بابر، شاہین اور رضوان کو آرام دیے جانے کا امکان

بنگلادیش کے خلاف سیریز میں بابر، شاہین اور رضوان کو آرام دے کر نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کا قومی امکان ہے۔

پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان اگست میں دو میچز پر مشتمل ہوم ٹیسٹ سیریز ہونے جارہی ہے جس میں بابر، شاہین اور رضوان کو آرام دیے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش کے خلاف سیریز میں قومی امکان ہے کہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا کیونکہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کے خواہشمند ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سعود شکیل، سلمان علی آغا اور عبداللہ شفیق یقینی طور پر اسکواڈ میں شامل ہوں گے جب کہ فاسٹ بولر شاہنواز دھانی، عامر جمال، میر حمزہ، خرم شہزاد اور نسیم شاہ اسکواڈ میں شامل ہوسکتے ہیں۔

حارث رؤف کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا جائے گا جب کہ شاہین آفریدی اور بابر اعظم کو بھی اس سیریز میں آرام دیے جانے کا امکان ہے، ٹیسٹ کپتان شان مسعود ہوم سیریز میں وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان کی جگہ سرفراز احمد کے ساتھ جانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لیے کپتان شان مسعود اور کوچ جیسن گلیپسی کے ساتھ مشاورت شروع کردی ہے۔