متعلقہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بنگلہ دیش نے سپر ایٹ میں رسائی حاصل کرلی – پاک لائیو ٹی وی


ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بنگلہ دیش نے سپر ایٹ میں رسائی حاصل کرلی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش نے نیپال کو 21 رنز سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے  میں رسائی حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق  کنگز ٹاؤن میں کھیلے گئے  ورلڈ کپ کے 37 ویں میچ میں    نیپال کی پوری ٹیم 107 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 19.2 اوورز میں 85 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

نیپال کے کوشال مالا 27 اور دیپندرا سنگھ  25 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ  5 کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تنظیم حسن نے 4 مستفیض الرحمان نے 3 ، شکیب الحسن نے 2   اور تسکین احمد نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

اس سے قبل نیپال نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

بنگلہ دیش کی پوری ٹیم  پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.3 اوورز میں 106 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

بنگلہ دیش  کی جانب سے   شکیب الحسن 17 رنز بناکر سب سے نمایاں بلے باز  رہے۔

نیپال کے سومپال کامی، دیپندرا سنگھ، روہت پاؤڈل اور سندیب لیمچھانے نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔