عیدالاضحی کے آنے سے قبل ہی سبزی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔
کراچی میں ٹماٹر جو گزشتہ ہفتے 75 سے 80 روپے فی کلو تک فروخت ہورہے تھے، اب 200 سے 250 روپے کلو تک بیچے جارہے ہیں۔
لیموں کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، لیموں کی قیمت 800 روپے فی کلو تک وصول کی جارہی ہے، جبکہ ہری مرچ کی قیمت 300 سے 400 روپے کلو تک پہنچ چکی ہے۔
دیگر سبزوں کی طرح آلو کی قیمت بھی 100 روپے کلو سے 125 روپے کلو تک پہنچ گئی، ادرک، لہسن، دھنیا، کچا پپیتا اور دیگر سبزیاں بھی مہنگی کردی گئی ہیں۔
دوسری جانب لاہور میں بھی سبزیوں کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ہری مرچ 400 روپے کلو اور ادرک کی قیمت 800 روپے کلو تک جاپہنچی۔