متعلقہ

کتنی تنخواہ پر کتنا ٹیکس کٹے گا؟ مکمل تفصیل سامنے آگئی – پاک لائیو ٹی وی


کتنی تنخواہ پر کتنا ٹیکس کٹے گا؟ مکمل تفصیل سامنے آگئی

فنانس بل 2024-25 میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کے نئے سلیب متعارف کرائے گئے ہیں۔

 وزارت خزانہ کی جانب سے ویب سائٹ پر شائع کیے جانے والے فنانس بل 2024-25 میں ٹیکس سلیب ریٹس میں ردوبدل کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔

 رواں مالی سال کی طرح آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بھی کُل ٹیکس سلیب چھ  ہیں تاہم چار سلیبز اور ان کے ریٹس میں تبدیلی کی گئی ہے۔

پہلا سلیب

فنانس بل 2024-25 میں نئے سلیب میں 6 لاکھ روپے سالانہ سے زیادہ تنخواہ کی رقم پر ٹیکس دوگنا کر کے 5 فیصد کر دیا گیا ہے۔ 2023-24 کے سلیب میں 6 لاکھ سے اوپر کی رقم پر اڑھائی فیصد ٹیکس لیا جاتا تھا۔

دوسرا سلیب

2023-24 کے سلیب میں 12 لاکھ روپے سے زیادہ سالانہ تنخواہ لینے والوں سے 15 ہزار روپے جمع 12 لاکھ سے زیادہ رقم پر ٹیکس لیا جائے گا۔

تیسرا سلیب

22 لاکھ سے زیادہ تنخواہ کی صورت میں سالانہ ایک لاکھ 18 ہزار روپے جمع 22 لاکھ سے اوپر کی رقم کا 25 فیصد ٹیکس وصول ہوا کرے گا۔

اس سے قبل 24 لاکھ روپے سے زیادہ سالانہ آمدنی والوں سے ایک لاکھ 65 ہزار روپے جمع 24 لاکھ سے زیادہ رقم کا ساڑھے 22 فیصد ٹیکس لیا جا رہا تھا۔

چوتھا سلیب

32 لاکھ سے زیادہ تنخواہ کی آمدن پر نئے سلیب کے مطابق 4 لاکھ 30 ہزار روپے جمع 32 لاکھ سے زیادہ کی رقم کا 30 فیصد ٹیکس وصول ہوگا۔

 پرانے ریٹ کے مطابق 36 لاکھ روپے سے زیادہ تنخواہ کمانے والوں سے 4 لاکھ 35 ہزار روپے جمع 36 لاکھ سے اوپر کی رقم پر ساڑھے 27 فیصد ٹیکس وصول ہوتا تھا۔

پانچواں سلیب

پرانے ریٹ کے مطابق 60 لاکھ روپے سے زائد تنخواہ پانے والوں سے 10 لاکھ 95 ہزار روپے جمع 60 لاکھ سے اوپر کی رقم کا 35 فیصد ٹیکس وصول ہوگا۔

چھٹا سلیب

41 لاکھ روپے سے زائد تنخواہ پر 7 لاکھ روپے پلس اضافی رقم کا 35 فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔