متعلقہ

سرکاری ملازمین کی پنشن اور تنخواہوں میں اضافے سے متعلق ایک اور اہم خبر – پاک لائیو ٹی وی


سرکاری ملازمین کی پنشن اور تنخواہوں میں اضافے سے متعلق سے ایک اور اہم خبر

سرکاری ملازمین کی پنشن اور تنخواہوں میں اضافے سے متعلق ایک اور اہم خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کل سندھ اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے، سندھ حکومت نے آئندہ مالی سال بجٹ میں کوئی بھی نیا منصوبہ شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بجٹ میں جاری اسکیموں کو مکمل کرنا پہلی ترجیح ہوگی، محکمہ بلدیات، ورکس اینڈ سروس اور کسی محکمے میں نیا منصوبہ شامل نہیں۔

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام کرنا پہلی ترجیح ہوگی۔

اس کے علاوہ سندھ کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اور پنشن میں 15 فیصد اضافہ متوقع ہے۔