متعلقہ

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے حکومت کا بڑا اعلان – پاک لائیو ٹی وی


گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے حکومت کا بڑا اعلان

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے حکومت نے بڑا اعلان کر دیا ہے۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے نئے بجٹ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب  نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن پر ایڈوانس ٹیکس انجن کپیسٹی کے بجائے قیمت کی بنیاد پر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نان فائلرز ریٹیلرز اور ہول سیلرز پر ایڈوانس ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نان فائلرز ریٹیلرز اور ہول سیلرز کیلئے ایڈوانس ود ہولڈنگ ٹیکس ایک فیصد سے بڑھا کر 2.25  فیصد کرنے کی تجویز شامل ہے۔

اس کے علاوہ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ سولر پینل انڈسٹری پر ٹیکس میں رعایت دی گئی ہے، پلانٹ مشینری اور منسلک آلات، سولر پینل، انورٹرز اور بیٹریوں کی تیاری کا خام مال شامل ہے۔