متعلقہ

بارش کی انٹری؛ قومی ٹیم کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی – پاک لائیو ٹی وی


بارش کی انٹری؛ قومی ٹیم کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آئرلینڈ کے خلاف پاکستان کا چوتھا میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلوریڈا اسٹیٹ کے شہر لاڈر ہل میں طوفانی بارشیں شروع ہوگئی ہیں جب کہ پاکستان اتوار کو اسی شہر میں اپنا چوتھا میچ آئر لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

طوفانی بارشوں کی وجہ سے ریاست  فلوریڈا میں اسٹیٹ آف ایمرجینسی کا نفاذ کیا گیا ہے، لارڈ ہل شہر میں بھی ریاست فلوریڈا کے گورنر کی جانب سے ایمر جینسی نافذ کی گئی ہے۔

اس شہر میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے تین اہم میچ ہونے تھے، ہفتہ کو یہاں ہندوستان کا مقابلہ آئرلینڈ سے ہونا تھا۔

اس میچ کے واش آوٹ ہونے سے پاکستان بڑے نقصان کا سامنا کرسکتا ہے جب کہ پاکستان نے یہاں اپنا میچ اتوار کو کھیلنا ہے۔