اسلام آباد: آئندہ مالی سال میں جی ڈی پی کا حجم 1 لاکھ 24 ہزار 150 ارب روپے رکھنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال جی ڈی پی کے سائز میں 16.7 فیصد کا اضافہ متوقع ہے جب کہ رواں مالی سال میں گزشتہ مالی سال کی نسبت جی ڈی پی سائز میں 25.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کی نسبت آئندہ مالی سال جی ڈی پی میں 18 ہزار 105 ارب روپے اضافہ ہوگا، آئندہ مالی سال فی کس آمدن کا تخمینہ 5 لاکھ 43 ہزار 968 روپے لگایا گیا ہے۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال 4 لاکھ 75 ہزار 281 روپے ہے جس میں 68 ہزار 687 روپے کا اضافی تخمینہ ہے جب کہ آئندہ مالی سال کے لئے مجموعی طور پر سرمایہ کاری کا حجم 17 ہزار 593 ارب روپے ہے۔
دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال نیشنل سیونگ کا تخمینہ 16 ہزار 462 ارب روپے لگایا گیا ہے، انویسٹمنٹ کا تخمینہ 15 ہزار 976 ارب روپے لگایا گیا ہے جب کہ رواں مالی سال انویسٹمنٹ کا حجم 13 ہزار 936 ارب روپے تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔