پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پیٹرولیم لیوی میں 20 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، جس کے بعد لیوی 60 روپے سے بڑھ کر 80 روپے فی لیٹر ہوجائے گی۔
لیوی بڑھانے کا فیصلہ وفاقی آمدن بڑھانے کے لیے کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ نئے مالی سال کے بجٹ میں پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگانے پر بھی غور ہورہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی 60 روپے فی لیٹر ہے اور سیلز ٹیکس کی شرح صفر ہے۔
واضح رہے کہ 9 ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی مد میں 720 ارب روپے وصول کیے گئے جبکہ رواں مالی سال پیٹرولیم لیوی کی مد میں 869 ارب روپے وصولی کا پلان ہے۔