متعلقہ

ورلڈکپ میں پاکستان کو ہرانا بہت بڑی بات ہے، مونانک پٹیل – پاک لائیو ٹی وی


ورلڈکپ میں پاکستان کو ہرانا بہت بڑی بات ہے، مونانک پٹیل

امریکی  کرکٹ ٹیم کے کپتان مونانک پٹیل کا کہنا ہے کہ  ورلڈ کپ میں پاکستان کو ہرانا بہت بڑی بات ہے۔

ڈیلاس میں  پاکستان کو اپ سیٹ شکست دینے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی ٹیم کے کپتان مونانک پٹیل نے کہا کہ  کھلاڑی ہمیشہ سے پر امید تھے۔

مونانک پٹیل نے کہا کہ ٹاس جیت کر بولنگ کا پلان تھا کیونکہ اندازہ تھا ابتداء میں بیٹنگ مشکل ہوگی۔ہم نے اچھی کرکٹ کھیل کر پاکستان کو دباؤ میں لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  آج یو ایس اے کرکٹ  کے لیے بہت بڑا دن تھا۔

واضح رہے کہ امریکہ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے اپنے پہلے میچ میں کینیڈا کو شکست دی تھی۔