نیشنز ہاکی کپ میں فرانس سے شکست کے باجود پاکستان نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پولینڈ میں ہونے والے نیشنز ہاکی کپ کے آخری گروپ میچ میں فرانس نے پاکستان کو 5- 6 سے شکست دی تاہم قومی ٹیم نے بہتر گول اوسط کی بنیاد پر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
پاکستان کی جانب سے رانا وحید اشرف، محمد ابوبکر، مرتضیٰ یعقوب ، عبدالرحمان اور حنان شاہد نے ایک ایک گول کیا ۔
قومی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی جبکہ فرانس پہلے نمبر پر رہا۔
پاکستان ہاکی ٹیم نیشنز کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈکا سامنا کرے گی۔
یاد رہے کہ قومی ہاکی ٹیم نے نیشنز کپ میں ملائیشیا کے خلاف میچ 4-4 گول سے برابر کیا جبکہ کینیڈا کے خلاف شاندار 1-8 سے شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔
پاکستان نےگروپ کےتین میچز میں17 گول کیے جبکہ اس کےخلاف 11 گول ہوئے۔