متعلقہ

بجلی بل اقساط میں جمع کروانے والوں کیلئے بُری خبر آگئی – پاک لائیو ٹی وی


بجلی بل اقساط میں جمع کروانے والوں کیلئے بُری خبر آگئی

بجلی بل اقساط میں جمع کروانے والوں کیلئے بُری خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی صارفین کے لیے بلوں کی قسط کرانے کی سہولت محدود کر دی۔ بجلی صارفین اب سال میں صرف ایک ہی بار بِل کی قسط کراسکیں گے۔

اس حوالے سے نیپرا نے کنزیومر سروس مینوئل میں ترمیم کرتے ہوئے تمام بجلی کمپنیوں کو احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

 نیپرا کی جانب سے کی گئی ہدایت کے مطابق قسط کرانے کی صورت میں نیا بل کمپیوٹرائز ڈبل ہی جاری کیا جائے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک صارفین پر بھی نئے کنزیومر سروس مینول کا اطلاق ہو گا۔