متعلقہ

موبائل فون صارفین کیلئے بڑی خوشخبری – پاک لائیو ٹی وی


موبائل فون صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

موبائل فون صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے شینزن میں چینی کمپنی ترانشیئن ہولڈنگز کے چئیرمین ژو ژاو جیانگ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ترانشیئن ہولڈنگز کے چئیرمین نے پاکستان میں موبائل فونز کی تیاری، الیکٹرک بائیکس، زراعت اور فِن ٹیک میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے وفاقی وزراء کو چینی کمپنی سے مل کر جلد لائحہ عمل تیارکرنے کی ہدایت کی۔

دوران ملاقات وزیراعظم نے کہا کہ حکومت غیرملکی سرمایہ کاروں و کاروباری شخصیات کو سہولیات یقینی بنا رہی ہے۔ وزیراعظم نے چینی کمپنی کو مقامی سطح پر اشیاء تیار کرکے پاکستان سے برآمدات کرنے کی بھی دعوت دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں ہرقسم کے وسائل ہیں اور سب سے بڑی طاقت نوجوان افرادی قوت ہے۔ چیئرمین کمپنی نے کہا کہ اُن کی کمپنی کا پاکستان میں موبائل فونز کی تیاری کا ایک یونٹ قائم ہے۔ پہلے یونٹ میں پانچ ہزار سے زائد پاکستانیوں کو روزگار فراہم کیا گیا ہے۔ موبائل فونز کی تیاری میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانا چاہتے ہیں۔ موبائل فونز تیاری سے پاکستان سے بیرون ملک برآمدات میں اضافہ ہوگا۔