متعلقہ

یوٹیوب میں بہترین فیچر کا اضافہ – پاک لائیو ٹی وی


یوٹیوب میں بہترین فیچر کا اضافہ

مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب میں بہترین فیچر کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس پلیٹ فارم میں ایک ایسے ٹول کا اضافہ ہو رہا ہے جس کے تحت صارفین محض گنگنا کر اپنا پسندیدہ گانا تلاش کر سکتے ہیں۔

جی ہاں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ گنگنانے کے ساتھ ساتھ آپ گانے کی دھن بجا کر بھی اسے تلاش کر سکیں گے۔

اسے استعمال کرنے کے لیے ایپ اوپن کرکے اوپری دائیں کونے پر موجود magnifying گلاس کے آئیکون پر کلک کریں، اس آئیکون پر کلک کرنے پر مائیکرو فون آئیکون کے برابر میں ویو فارم آئیکون نظر آئے گا۔

اس آئیکون پر کلک کرنے گانا گنگنائیں یا اس کی دھن بجائے، جس کے بعد فل اسکرین رزلٹ پیج میں گانے کا نام اور دیگر تفصیلات سامنے آجائیں گی۔

یاد رہے کہ ابھی کمپنی کی جانب سے تمام صارفین کے لیے اس فیچر کو متعارف کرانے کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔