آج ہم آپ کو مفت سولر سسٹم حاصل کرنے کا آسان طریقہ بتائیں گے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے ماہانہ 100 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے 50 ہزار گھرانوں کو مفت سولر سسٹم فراہم کیا جائے گا۔
سولر سسٹم اور انسٹالیشن کا 100 فیصد خرچہ پنجاب حکومت برداشت کریگی اور ایس ایم ایس کے ذریعے صارفین رجسٹریشن کرا سکیں گے۔
منصوبے پر 10 ارب روپے لاگت آئے گی، بجلی چوری، میٹر ٹیمپرننگ ریکارڈ یا کسی بھی دوسری اسکیم سے مستفید گھرانے اہل نہیں ہوں گے۔
دستاویزات کے مطابق اہل صارفین بل ریفرنس نمبر اور شناختی کارڈ نمبر 8800 پر بھیج کر اپنی رجسٹریشن کروا سکیں گے، سو یونٹس سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کا ڈیٹا نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کو مہیا کیا جائے گا۔
این ٹی سی تصدیق کے بعد اہل صارفین کا ڈیٹا پی آئی ٹی بی کو بھی فراہم کرے گا، پی آئی ٹی بی سے جاری حتمی لسٹیں ضلعی انتظامیہ کو بھیجی جائیں گی۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق منصوبے پر عملدرآمد کیلئے محکمہ توانائی کو پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے قیام کی منظوری مل گئی، منصوبے کو نئے مالی سال کا حصہ بنا کر یکم جولائی سے عملدرآمد کا آغاز کیا جائے گا۔