متعلقہ

کراچی کا سب سے بڑا انڈسٹریل زون گزشتہ 24 گھنٹے سے بجلی سے محروم – پاک لائیو ٹی وی


کراچی کا سب سے بڑا انڈسٹریل زون گزشتہ 24 گھنٹے سے بجلی سے محروم

کراچی: شدید گرمی میں شہر کا سب سے بڑا انڈسٹریل زون گزشتہ 24 گھنٹے سے بجلی سے محروم ہے۔

کے الیکٹرک کے نظام میں فالٹ کا سلسلہ جاری ہے جب کہ ہارون آباد گرڈ اسٹیشنز میں آتشزدگی کے باعث شدید گرمی میں شہر کا سب سے بڑا انڈسٹریل زون گزشتہ 24 گھنٹے سے بجلی سے محروم ہے۔

اتشزدگی کے باعث گرڈ اسٹیشن کے متعدد آلات اور زیرِ زمین کیبل جل گئیں ہیں، آتشزدگی کے باعث بنارس، حبیب بینک چورنگی، سائٹ صنعتی ایریا اور اطراف کے علاقوں کی بجلی کئی گھنٹوں سے بند ہے۔

ذرائع کے الیکٹرک کے مطابق تکنینکی بنیادوں کے وجہ سے علاقے کو بیک فیڈ بھی نہیں کیا جاسکتا، علاقے کی زیرِ زمین کیبل کا کام مکمل کئے بغیر بجلی بحال نہیں ہوسکتی۔

ذرائع کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ گرڈ اسٹیشن کی بحالی میں مزید 24 گھنٹے بھی لگ سکتے ہیں جب کہ گرڈ اسٹیشن بند ہونے سے شہر کے سب سے بڑی صنعتی زون میں سرگرمیاں مکمل طور پر بند ہیں۔